کویت نے ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں کام کرنے والے غیر ملکی اساتذہ کو نوکری سے برخاست کر کے مقامی اساتذہ کو بھرتی کر لیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کی خبروں کے مطابق کویتی وزارت تربیت نے ایک ہزار مزید پڑھیں

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد کی ٹوئٹ پر یوٹیوبر سعد الرحمٰن المعروف ڈکی بھائی کو تبصرہ کرنا مہنگا پڑ گیا
کیونکہ سوشل میڈیا صارفین نے اپنی توپوں کا رخ ان کی جانب کر لیا ہے۔
سرفراز احمد نے انگلینڈ کے بیٹر بین ڈکٹ کی ٹوئٹ کو گزشتہ روز شیئر کیا اور ان کی تعریف کرتے ہوئے محبت سے لکھا کہ ‘ڈکی بھائی آپ نے شاندار کھیل پیش کیا’۔
سرفراز کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے یوٹیوبر نے لکھا ‘شکریہ میرے مداح، آپ جو کوئی بھی ہیں’۔
سعد الرحمٰن کے اس تبصرے نے سوشل میڈیا صارفین کو اشتعال دلا دیا، متعدد صارفین نے یوٹیوبر پر تنقید کی اور انہیں اس طرح کی ٹوئٹ کرنے پر یاد دلایا کہ سرفراز احمد کون ہیں۔
فیضان شیخ نامی صارف نے لکھا ‘آپ جو کوئی بھی ہیں، آپ کو یاد دلاتا چلوں کہ سرفراز کی کپتانی میں انڈر 19 ورلڈکپ جیتے تھے، اس کے علاوہ جس وقت یہ کپتان تھے اس وقت چیمپئنز ٹرافی بھی جیتے تھے انہوں نے پاکستان کے تینوں فارمیٹ کے لیے کپتانی کی ہے، ان کی کامیابیوں کے لیے ان کی عزت کیجیے’۔
جہانزیب نامی صارف نے کہا ‘انہوں نے انٹرنیشنل لیول پر پاکستان کی نمائندگی کی ہے، یہ ہمارے قومی ہیرو ہیں’۔