گوگل کو ٹکر دینے والے ’چیٹ جی پی ٹی‘ میں نیا کیا ہے؟

گوگل کو ٹکر دینے والا ’چیٹ جی پی ٹی‘ ایک ٹول ہے جو ایسا مواد لکھ سکتا ہے جو انسانی تحریر سے ملتا جلتا نظر آتا ہے۔

’چیٹ جی پی ٹی‘ کو گزشتہ سال 30 نومبر کو متعارف کروایا گیا تھا اور اس نے بہت ہی کم عرصے میں ٹیکنالوجی کی دنیا میں انقلاب برپا کردیا ہے۔

ٹیکنالوجی کی دنیا میں یہ نیا ٹول گوگل کیلئے خطرہ بن گیا ہے، اس حوالے سے جی میل کے بانی پال نے بھی کچھ عرصہ قبل کہا تھا کہ یہ ٹول گوگل کو دو سال میں برباد کر سکتا ہے۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز میں شائع ہونے والے مضمون کے مطابق اس پروگرام کا تعلیم، ڈیجیٹل سیکیورٹی، کاروبار اور روزگار پر بھی اثرات پڑنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق کمپنی کا نیا ٹول ’اے آئی کلاسیفائر‘ ایک لینگویج ماڈل ہے، جو ایک ہی موضوع پر انسانوں اور مصنوعی ذہانت کے استعمال سے لکھی گئی تحریروں کے ڈیٹاسیٹ کے موازنے میں ماہر ہے اور جس کا مقصد دونوں تحریروں میں فرق کرنا ہے۔

اوپن اے آئی نے عوامی طور پر تسلیم کیا ہے کہ مصنوعی ذہانت کے استعمال کا پتہ لگانے والا یہ ٹول ایک ہزار حروف سے کم ٹیکسٹ کے لیے کافی حد تک ناقابل اعتبار ہے اور کلاسیفائر کو دھوکہ دینے کے لیے مصنوعی ذہانت کے ذریعے لکھے ہوئے متن کو ایڈٹ کیا جا سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں