کویت نے ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں کام کرنے والے غیر ملکی اساتذہ کو نوکری سے برخاست کر کے مقامی اساتذہ کو بھرتی کر لیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کی خبروں کے مطابق کویتی وزارت تربیت نے ایک ہزار مزید پڑھیں

سابق صدر آصف علی زرداری نے الیکشن کمیشن کی جانب سے محسن نقوی کو پنجاب کا نگران وزیراعلیٰ مقررکرنےکے فیصلےکا خیر مقدم کرتے ہوئےکہا ہےکہ الیکشن کمیشن کو بھیجےگئے 4 ناموں میں سے محسن نقوی بہترین انتخاب ہیں۔
سابق صدر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہےکہ محسن نقوی ایک سیلف میڈ انسان ہیں، ان کے تعلقات تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ ہیں، انہوں نے کبھی الیکشن لڑا نہ کسی سیاسی سرگرمی کا حصہ بنے۔
آصف زرداری نےکہا کہ محسن نقوی پر اعتراضات کرنے والے بتائیں کہ اگر ارشاد احمد حقانی اور عارف نظامی جیسے قابل احترام صحافی نگران حکومتوں کا حصہ بن سکتے ہیں، نجم سیٹھی نگران وزیراعلیٰ بن سکتے ہیں تو محسن نقوی اس عہدے کے لیے موزوں کیوں نہیں ہیں ؟
آصف زرداری نے توقع ظاہر کی کہ محسن نقوی بہت جلد اپنے حسن کردار اور قابلیت سے ناقدین کے منہ بند کر دیں گے۔