ہم تو چاہتے ہی نہیں کہ بیٹی اسکول جائے، سارہ خان

پاکستانی معروف فنکار جوڑی، اداکارہ سارہ خان اور گلوکار فلک شبیر نے بیٹی، عالیانہ کو اسکول نہ بھیجنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

شوبز انڈسٹری کی اس خوبصورت جوڑی نے گزشتہ روز نجی ٹی وی کے شو میں بطور مہمان شرکت کی۔

سارا خان نے دلچسپ گفتگو کے دوران بتایا کہ اُن کا بچپن سے خواب تھا کہ اُن کی شادی گلوکار سے ہو۔

اس دوران سارا خان نے اپنی بیٹی عالیانہ سے حسد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پہلے فلک شبیر گھر آ کر مجھے گلے لگاتے تھے اب عالیانہ کو گلے لگاتے ہیں۔

عالیانہ سے متعلق بات کرتے ہوئے اس جوڑی کا کہنا تھا کہ ہم تو چاہتے ہی نہیں کہ عالیانہ اسکول جائے، ہم اپنی بیٹی کو دیر سے اسکول بھیجیں گے، اُس کی گھر پر تعلیم و تربیت چل رہی ہے۔

سارا خان کا کہنا تھا کہ ہمیں اسکولنگ سسٹم پر اتنا یقین نہیں ہے، گھر پر عالیانہ کے لیے اتنا اچھا پلے روم ا بنایا ہوا ہے کہ محلّے کے بچے آ کر بھی اُس میں کھلتے ہیں۔