لاڑکانہ میں نامعلوم افراد نے پیپلز بس پر فائرنگ کردی

لاڑکانہ میں نامعلوم افراد نے پیپلز بس پر فائرنگ کردی۔

پولیس کے مطابق پیپلز بس پر فائرنگ کا واقعہ اللہ والا چوک کے قریب پیش آیا جہاں نامعلوم افراد کی جانب سے بس پر فائرنگ کی گئی۔

پولیس کا کہناہےکہ فائرنگ سے بس کا ائیر کنڈیشن پلانٹ متاثر ہوا تاہم اس کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے کے بعد ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔