کویت نے ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں کام کرنے والے غیر ملکی اساتذہ کو نوکری سے برخاست کر کے مقامی اساتذہ کو بھرتی کر لیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کی خبروں کے مطابق کویتی وزارت تربیت نے ایک ہزار مزید پڑھیں

روز روز کے جھگڑوں اور مار پیٹ سے تنگ بیوی شوہر کو قتل کر کے لاش کے ساتھ سو گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش کے شہر رائے بریلی میں اتل اور انو اپنے بچوں کے ساتھ رہائش پزیر تھے تاہم 15 دسمبر کی رات جب انو کا شوہر نشے کی حالت میں گھر میں آیا تو اس نے اتل کے سر پر بھاری چیز سے حملہ کیا اور پھر اس کا گلہ دبا کر اسے موت کے گھاٹ اتار دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انو ‘جو علاقے میں ہی بیوٹی پارلر چلاتی ہے’ شوہر کو قتل کرنے کے بعد رات بھر اس کی لاش کے ساتھ سوئی رہی اور پھر اگلی صبح بچوں کو اپنے والد کو سوتے رہنے دینے کا کہہ کر کام پر چلی گئی، کام سے واپسی پر خاتون نے بچوں کو کھانا پکا کر دیا اور جب رات میں بچے سو گئے تو انو نے اپنے شوہر کی لاش گھر کے گیٹ کے ساتھ پھینک دی اور الارم بجا کر پڑوسیوں کو اطلاع دی کہ اس کا شوہر نشے کی حالت میں ہونے کی وجہ سے گھر کی بالائی منزل سے گر کر انتقال کر گیا ہے۔
پولیس کے مطابق جب خاتون کا بیان لیا گیا تو اس میں تضاد سامنے آئے جس پر اسے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا گیا جہاں خاتون نے شوہر کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا۔
پولیس کے مطابق خاتون کا کہنا ہے کہ اس کا شوہر نشے کا عادی تھا اور ہر روز مار پیٹ بھی کیا کرتا تھا، آئے روز رقم کا مطالبہ کرتا تھا جس کی وجہ سے اکثر ہمارا جھگڑا بھی ہوتا تھا، قتل کے واقعے سے ایک روز قبل یعنی 14 دسمبر کو بھی ہماری آپس میں لڑائی ہوئی تھی جس پر دلبرداشتہ ہو کر شوہر کو ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا تھا۔