آرمی چیف کی تقرری پر جن کا اختیار ہے وہ فیصلہ کریں گے:مولانا فضل الرحمان

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہےکہ آرمی چیف کی تقرری پر جن کا اختیار ہے وہ فیصلہ کریں گے۔

سکھر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا لانگ مارچ نہیں فرلانگ مارچ ہے، لانگ مارچ کرکےکہتے ہیں کہ اپنی مرضی کا آرمی چیف لائیں گے، آپ سیاسی قیادت کو بلیک میل کر رہے ہیں۔

ایک سوال پر مولانا فضل الرحمان نےکہا کہ وقت بتائےگا کہ کسی پارٹی کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرسکتے ہیں یا نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں