پاکستان ا نجینئرنگ کونسل کے این او سی کے بغیر طلبا کو یونیورسٹی میں داخلہ دینے کا معاملہ سپریم کورٹ نے پرسٹن یونیورسٹی کوہاٹ سے متعلق تحریری حکم جاری کر دیا ۔جسٹس جمال مندوخیل نے 8صحفات پر مشتمل تحریری حکم مزید پڑھیں

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ایڈوہنام گیبراسس نے خبردار کیا ہے کہ دنیا کو لازمی طور پر اگلی وبا کیلئے تیار رہنا ہوگا، یہ نئی وبا کورونا وائرس سے بھی زیادہ مہلک ہوسکتی ہے۔
سوئٹزرلینڈ کے دارالحکومت جنیوا میں ورلڈ ہیلتھ ایجنسی کے اجلاس میں ڈبلیو ایچ او سربراہ نے کہا ہے کہ وائرس کی سامنے آنے والی نئی اقسام سے نئی بیماریاں جنم لے رہی ہیں جبکہ ایک اور نئے پیتھوجن (ممراض) کے سامنے آنے کا خطرہ ہے جو کورونا سے بھی زیادہ خطرناک ہوسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں اس کیلئے تیار رہنا ہوگا اور اجتماعتی اور برابری کی سطح پر اس کیخلاف تیاری کرنی ہوگی۔
ٹیڈروس نے ڈبلیو ایچ او کے رکن ممالک سے خطاب کرتے ہوئے ہم اس سے بچ نہیں پائیں گے، اگر ہم نے بنیادی تبدیلیاں نہیں کیں تو پھر کون کرے گا؟ اگر ہم نے ابھی کوئی قدم نہیں اٹھایا تو کب اٹھائیں گے۔