”مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ پانامہ کا کیس عدالت میں گیا تو ایک محترم اور دیانتدار جج نے اپنے گھر بلایا۔ جج ہوکر بھی انہوں نے میرے سامنے ہاتھ جوڑے کہ سلیم ،خدا کیلئے عدلیہ کو تباہی سے بچانے مزید پڑھیں

پشاور: گورنرخیبرپختونخوا غلام علی نے کہا ہےکہ نگران کابینہ کیلئے کام مکمل کرلیا اور ایک دو دن میں کابینہ تشکیل دے دی جائے گی۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا غلام علی نے کہا کہ نگران وزیراعلی کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، نگران کابینہ کیلئے کام مکمل کرلیا گیا ہے، ایک دو دن میں صوبائی کابینہ تشکیل دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کےلیے آئین میں وقت دیا گیا ہے اور انتخابات پر الیکشن کمیشن کام کررہا ہوگا، وہ مجھے خط لکھیں گے۔
گورنر کے پی کا کہنا تھا کہ اب تو اس پر بات ہورہی ہے کہ استعفے واپس لیے جائیں، اس پردھرنے دیے جارہے ہیں، ہوسکتا ہے کہ یہ لوگ واپس آجائیں۔
غلام علی نے مزید کہا کہ دو چار دن میں وزیراعظم آئیں گے اور بہت کچھ دے کرجائیں گے، مالی بحران پر جلد قابو پایا جائے گا۔