یونیورسٹی آف لندن بیرون ملک تعلیم کے خواہشمند نوجوانوں کو ملک میں ہی تعلیمی سہولیات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے ،وفاقی وزیر برائے قانون وانصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ

وفاقی وزیر برائے قانون وانصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ یونیورسٹی آف لندن پاکستان کے تعلیمی شعبہ میں نمایاں خدمات سر انجام دے رہی ہے ،یونیورسٹی بیرون ملک تعلیم کے خواہشمند نوجوانوں کو ملک میں ہی تعلیمی سہولیات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو یونیورسٹی آف لندن ایلومینائی کے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔یونیورسٹی آف لندن ایکسیلینس پروگرام کے ذریعے پاکستان کے تعلیمی شعبہ میں نمایاں خدمات سر انجام دے رہی ہے،اس پروگرام کے ذریعے ان نوجوانوں کو تعلیم کی سہولت فراہم کی جارہی ہےجو بیرون ملک تعلیم کے خواہشمند ہیں لیکن وہ بیرون ملک تعلیم کے لئے مالی استطاعت نہیں رکھتے۔

انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کا سلیبس اور امتحانی نظام بہترین ہے۔وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ پاکستان کی بارکونسلز میں بنیادی ڈھانچہ جاتی اصلاحات کی جا رہی ہیں،مقامی طالب علموں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مستقبل میں اچھی خبریں آئیں گی۔انہوں نے کہا کہ 30سال سے وکالت کے پیشے سے منسلک ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں