پاکستانی سیاست میں وہ ہو رہا ہے‘ جس کا چند ماہ پہلے تک تصور نہیں کیا جا سکتا تھا۔ تحریک انصاف کا کوئی بڑے سے بڑا مخالف بھی یہ سوچ نہیں سکتا تھا کہ اس پر یہ افتاد پڑنے والی مزید پڑھیں

عمران خان کی حکومت کو مذاکرات کی پیشکش پر وزیراعظم نے اتحادیوں سے مشاورت کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق شہبازشریف کا کہنا ہے کہ اتحادیوں سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کریں گے۔دوسری جانب وزیراعظم کو لاہور میں پارٹی قائدین کی پنجاب میں حکمت عملی سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
لیگی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کےلیے تیار ہے، اعتماد کے ووٹ کیلئے گورنر کی سمری کا آپشن بھی موجود ہے اور گورنرکسی بھی وقت اعتماد کے ووٹ کیلیے کہہ سکتے ہیں۔
خیال رہے کہ آج پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب سے میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے وفاقی حکومت کو مشروط مذاکرات کی بھی پیش کش کردی۔عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت نے اگر عام اتنخابات کرانے کے حوالے سے بات کرنی ہے تو ہم تیار ہیں۔