پاکستان بزنس کونسل نے تیل کی قیمتوں میں کمی کو آئی ایم ایف سے کیے گئے وعدوں کے خلاف قرار دے دیا

کراچی: پاکستان بزنس کونسل نے تیل کی قیمتوں میں کمی کو آئی ایم ایف سے کیے گئے وعدوں کے خلاف قرار دے دیا۔

پاکستان بزنس کونسل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تیل قیمت میں کمی آئی ایم ایف سے وعدے کےخلاف ہے، سیاسی مصلحت پاکستان کو دیوالیہ کرنے کی طرف لے جا سکتی ہیں۔

پی بی سی کا کہنا ہےکہ سستا تیل بچت کے بجائے زرمبادلہ میں کمی کا سبب بنے گا۔

واضح رہے کہ حکومت نے آئندہ پندرہ روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے جس کے تحت پیٹرول 10 اور ڈیزل ساڑھے 7 روپے فی لیٹر سستا کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں