پاکستان ا نجینئرنگ کونسل کے این او سی کے بغیر طلبا کو یونیورسٹی میں داخلہ دینے کا معاملہ سپریم کورٹ نے پرسٹن یونیورسٹی کوہاٹ سے متعلق تحریری حکم جاری کر دیا ۔جسٹس جمال مندوخیل نے 8صحفات پر مشتمل تحریری حکم مزید پڑھیں

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے لیے اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے فوری این او سی جاری کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔
ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف کو ایک نیا لیٹر جاری کر دیا ہے۔
خط میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی نے ماضی میں این او سی کی خلاف ورزیاں کیں اس لیے پی ٹی آئی شق وار انتظامیہ کو وضاحت دے، 25 مئی کو بھی این او سی دیا گیا مگر اس کی خلاف ورزی کی گئی۔
پی ٹی آئی تحریری طور پر انتظامیہ کو مطمئن کرے، این او سی کی درخواست مسترد نہ کرنے کی وجوہات کی وضاحت کی جائے۔
قبل ازیں، اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تحریک انصاف کی قیادت سے رابطہ کیا گیا۔ کمشنر اسلام آباد کی جانب سے طلب کردہ خصوصی اجلاس میں پی ٹی آئی کی جانب سے سینیئر رہنما ڈاکٹر بابر اعوان اور صدر تحریک انصاف اسلام آباد علی نواز اعوان نے شرکت کی۔