پولیس کے مطابق پیر کو ریاست ٹینیسی کے شہرنیشویل کے ایک کانوینٹ سکول میں فائرنگ کرنے والے حملہ آور نے اپنے گھر پر سات بندوقیں چھپا رکھی تھیں جو اس نے قانوی طور پرخریدی تھیں۔ واقعہ کی تفصیل بتاتے ہوئے مزید پڑھیں

اکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہر شعبے میں خواتین کی مساوی اور بھرپور شراکت کے بغیر پاکستان کو امن، خوشحالی اور ترقی پسند سوچ کا گہوارہ بنانے کا خواب پورا نہیں ہوسکتا۔
میڈیا سیل بلاول ہاوَس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پی پی پی چیئرمین نے عالمی یومِ نسواں پر جاری کردہ اپنے پیغام میں کہا کہ تعلیم و تربیت اور پیشہ وارانہ سیکٹرز کے ساتھ ساتھ سیاست اور اعلیٰ پالیسی ساز ادروں تک ہر شعبے میں خواتین کی شمولیت ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم یافتہ اور خود اعتماد خواتین پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتی ہیں۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ان کی جماعت خواتین کی قدر و منزلت کے حوالے سے منفرد تاریخ رکھتی ہے کہ اس نے پاکستانی خواتین کو مسلم دنیا کی پہلی منتخب وزیراعظم کے ساتھ ساتھ پہلی خاتون اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر اور وزیرخارجہ جیسے اعزازت حاصل کرنے کی بنیاد فراہم کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے اپنے مختصر ادوارِ حکومت کے دوران خواتین کو بااختیار بنانے اور صنفی مساوات کے لیے ٹھوس اقدامات کئے ،فرسٹ ویمن بنک، ویمن پولیس اسٹیشنز اور لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام کا آغاز شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے خود کیا تھا۔پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنی شہید چیئرپرسن کے مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام، یونین کونسل کی سطح پر کاروبار کے لیے خواتین کو بلاسود قرضوں کی فراہمی، بے زمین خواتین کسانوں کو زرعی زمین کے مالکانہ حقوق اور سیلاب متاثرہ علاقوں میں خواتین کو رہائشی پلاٹوں کی مالکانہ اسناد جیسے کامیاب پروگرامز متعارف کرائے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کمیشن برائے خواتین کاقیام، اینٹی ویمن پریکٹس ایکٹ، اینٹی ایسڈ کرائیمز کا قانون، پروٹیکشن آف ویمن ایٹ ورک پلیس، چائلڈ میریجز رسٹرینٹ ایکٹ، سندھ میٹرنٹی بینیفٹس ایکٹ، سندھ ایگریکلچر ویمن ورکرز ایکٹ، سندھ ہوم بیسڈ ورکرز ایکٹ، سندھ پروموشن آف بریسٹ فیڈنگ اینڈ نیوٹریشن ایکٹ، سندھ چائلڈ میرج ریسٹرینٹ ایکٹ اور کم عمر لڑکیوں کی شادی کی روک تھام کے حوالے سے قانون سازی بھی پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومتوں کا طرہ امتیاز ہے۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک کی وہ واحد جماعت ہے، جو حکومت میں ہو یا اپوزیشن میں، خواتین کے حقوق کے حوالے سے کبھی رتی برابر بھی مصلحت کا شکار نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا یہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا خواب تھا کہ پاکستانی خواتین کو زندگی کی ہر شعبے میں برابری حاصل ہو اور ہم اس خواب کی تکمیل تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔