پاکستان ا نجینئرنگ کونسل کے این او سی کے بغیر طلبا کو یونیورسٹی میں داخلہ دینے کا معاملہ سپریم کورٹ نے پرسٹن یونیورسٹی کوہاٹ سے متعلق تحریری حکم جاری کر دیا ۔جسٹس جمال مندوخیل نے 8صحفات پر مشتمل تحریری حکم مزید پڑھیں

گورنر خیبر پختونخوا (کے پی) حاجی غلام علی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کی کوشش کریں گے۔
حاجی غلام علی نے بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ سامنے نہیں آیا، عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پرمن وعن عمل کریں گے ، حالات جیسے بھی ہوں سپریم کوٹ کا حکم مانیں گے۔
گورنر کے پی کا کہنا ہے کہ صدر مملکت سے الیکشن کیلئے مشاورت کریں گے ، الیکشن کی تاریخ کا اعلان لازمی کریں گے، الیکشن کی تاریخ کے اعلان کے بغیر کوئی چارہ نہیں، آئین اور قانون کے مطابق اپنا کردار ادا کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ انتخابات کیلئے کل تک تاریخ کا اعلان کیسے ہوسکتا ہے؟ پولیس، محکمہ تعلیم اور دیگر اداروں کی معاونت ضروری ہے۔
غلام علی نے کہا کہ خواتین اہلکار وزیرستان نہ جانا چاہیں تو ہم کیا کرسکتے ہیں؟ سانحہ پشاور جیسا کوئی واقعہ ہوا تو ہماری غفلت قرار دیا جائے گا۔
گورنر کے پی نے کہا کہ انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کو تحریری درخواست دی تھی، الیکشن کمیشن نے وفاقی حکومت سے مشاورت کرنے کا کہا تھا ۔
انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت کو 3 بار انتخابات سے متعلق یاد دہانی کرائی ، وفاقی حکومت کے جواب سے الیکشن کمیشن کو آگاہ کیا۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں 90 دن میں انتخابات کروانے کا حکم دیا گیا ہے۔