الیکشن کمیشن نے آئین اور قانون کے مطابق نگران وزیر اعلی کے تقرر کا فیصلہ کیا ہے:وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے آئین اور قانون کے مطابق نگران وزیر اعلی کے تقرر کا فیصلہ کیا ہے۔

نگران وزیر اعلی پنجاب بننے پر محسن نقوی کو مبارک پیش کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے آئین اور قانون کے مطابق نگران وزیر اعلی کے تقرر کا فیصلہ کیا، الیکشن کمشن کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں، امید ہے شفاف، آزادانہ اور غیرجانبدارانہ انتخابات کے تمام تقاضے پورے ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے محسن نقوی آئین کے تقاضوں کے مطابق اس ذمہ داری میں سرخرو ہوں گے، میری دعا ہےکہ وہ اس آئینی و عوامی فرض میں بطریق احسن کامیاب ہوں، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر کے طور پر آپ کی تقرری کا خیرمقدم کرتا ہوں۔

دوسری جانب چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے پارٹی قیادت اور قانونی ٹیم کو محسن نقوی کی بطور نگران وزیراعلیٰ پنجاب تعیناتی کے فیصلےکو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔