ہتکِ عزت کیس میں عمران خان کا دفاع کا حق ختم کرنے کا فیصلہ درست تھا: لاہور ہائیکورٹ

لاہور ہائیکورٹ کا کہنا ہےکہ شہباز شریف کی جانب سے عمران خان کے خلاف 10 ارب روپے کے ہتکِ عزت کے دعوے پر عمران خان کا دفاع کا حق ختم کرنے کا فیصلہ درست تھا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چوہدری محمد اقبال نے فیصلے میں لکھا کہ 7 دن میں جواب داخل نہ کرنے پر دفاع کا حق ختم ہوجاتا ہے۔

جسٹس چوہدری اقبال نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ٹرائل کورٹ نے عمران خان کو شہباز شریف کے سوالات کے جواب کے لیے نقول دیں، جوابات دینے کے بجائے عمران خان نے اعتراضات داخل کردیے جس پر ٹرائل کورٹ نے اعتراضات مسترد کرکے عمران خان کو جواب دینے کی ہدایت کی۔

عدالت اپنے فیصلے میں مزید کہا کہ عمران خان نے پھر بھی جواب داخل نہیں کیا جس پر ٹرائل کورٹ نے ان کا حقِ دفاع ختم کر دیا، ٹرائل کورٹ کا فیصلہ درست تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں