کویت نے ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں کام کرنے والے غیر ملکی اساتذہ کو نوکری سے برخاست کر کے مقامی اساتذہ کو بھرتی کر لیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کی خبروں کے مطابق کویتی وزارت تربیت نے ایک ہزار مزید پڑھیں

لاہور ہائیکورٹ نے 1947 سے توشہ خانہ سے وصول تحائف کی تفصیلات کے لیے درخواست پرعبوری حکم جاری کردیا۔
عدالت نے سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن اور وزارت پارلیمانی امور کو 16 جنوری کے لیے نوٹس جاری کردیے جس میں کہا گیا ہے کہ سیکرٹری اور وزارت پارلیمانی امور عدالت کے جائزے کےلیے ریکارڈ پیش کریں۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ یہ بھی بتایا جائے کہ تحائف کی تفصیلات سامنے نہ لانے کی وجہ کیا ہے؟ عدالت کو بتایا جائے کہ ان اشیا کی تفصیلات سامنے آنے سے عوامی مفاد کو کیا نقصان ہوگا؟
عدالت نے استفسار کیا کہ ایسا کرنے سے ملک کے بین الاقوامی تعلقات کیسے خراب ہوں گے ؟ اس ملک کے شہریوں سے ایسی معلومات خفیہ رکھنے کی کیا دلیل ہے جہاں حاکمیت خدا کی ہے۔
عدالتی فیصلے میں مزید کہا گیا ہےکہ تحفہ لینے والے کا اثاثہ بننے کے بعد اسے ڈکلیئر کرنا عوامی اور سرکاری عہدیدار کی ذمہ داری ہوتی ہے،کیا ان حالات میں وزیر اعظم اور صدر کی جانب سے وصول تحائف پر استحقاق کا دعویٰ کیا جاسکتا ہے ؟ ان تمام سوالوں کا حل نکالنا ضروری ہے، فریقین اس پر تفصیلی رپورٹ پیش کریں۔
عدالت نے کہا کہ جب پرائیویٹ شخص ان اشیاکی قیمت کاتعین کرسکتا ہے تو ان معلومات کے لیے استحقاق کا دعویٰ کیسے ہوسکتا ہے؟