پاکستان ا نجینئرنگ کونسل کے این او سی کے بغیر طلبا کو یونیورسٹی میں داخلہ دینے کا معاملہ سپریم کورٹ نے پرسٹن یونیورسٹی کوہاٹ سے متعلق تحریری حکم جاری کر دیا ۔جسٹس جمال مندوخیل نے 8صحفات پر مشتمل تحریری حکم مزید پڑھیں

مشیر داخلہ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر سرفراز چیمہ نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان پر حملہ کرنے والے ملزم کو باقاعدہ تربیت دی گئی تھی۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمر سرفراز چیمہ کا کہنا تھا ملزم نوید تربیت یافتہ حملہ آور ہے اور عمران خان پر حملے کے وقت ایک سے زیادہ شوٹر موجود تھے، کتنے حملہ آور موجود تھے تحقیقات میں جلد سامنے آ جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پولی گرافک ٹیسٹ سے سامنے آگیا کہ جو ملزم کہتا رہا اس میں سچائی نہیں، اب تک کی تحقیقات میں ثابت ہو چکا کہ سوچی سمجھی سازش کے تحت عمران خان پر حملہ کیا گیا، پولی گرافک ٹیسٹ کے مطابق ملزم نے کچھ جھوٹ بولے، ملزم سے پوچھا گیا کہ آپ نے تربیت حاصل کی تو ٹیسٹ میں ریٹنگ مائنس میں تھی۔
عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ لانگ مارچ روکنے کے لیے ہمیں دھمکیاں دی گئیں، حکومت کی طرف سے عمران خان پر حملے کی مذمت نہیں کی گئی، ن لیگ کے رہنما جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہوئے، ہمارا مطالبہ ہے کہ جے آئی ٹی سے تعاون کیا جائے۔
مشیر داخلہ پنجاب نے مزید کہا کہ تحقیقات کے بعد ہی پتا چلا ہےکہ ملزم اکیلا نہیں تھا، ملزم نوید لاہور سے روانہ ہوا اور پانچ روز بعد وزیرآباد پہنچا، معظم کس کی گولی کا نشانہ بنا تحقیقات ہونا باقی ہے لیکن ایک بات تحقیقات میں سامنے آچکی کہ عمران خان کے گارڈ کی گولی سے ہلاکت نہیں ہوئی، فارنزک ٹیسٹ میں سکیورٹی گارڈز کا اسلحہ کلیئر ہو چکا ہے۔