ملک میں دہشت گردی پی ٹی آئی کی حکومت گھسا کر گئی:احسن اقبال

وفاقی وزیربرائےمنصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ملک میں دہشت گردی پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کی حکومت گھسا کر گئی۔

احسن اقبال نے کہا کہ ٹی ٹی پی سے بات چیت پی ٹی آئی کے دور میں ہوئی اور انہیں خیبر پختونخوا میں داخلہ دیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ماضی کی طرح دوبارہ دہشت گردی کا قلع قمع کریں گے۔

اس کے علاوہ احسن اقبال نے کہا کہ آئی ایم ایف کے کچھ مطالبات عوام کے لیے ناقابل برداشت ہیں ، آئی ایم ایف سے شرائط نرم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں