پاکستان ا نجینئرنگ کونسل کے این او سی کے بغیر طلبا کو یونیورسٹی میں داخلہ دینے کا معاملہ سپریم کورٹ نے پرسٹن یونیورسٹی کوہاٹ سے متعلق تحریری حکم جاری کر دیا ۔جسٹس جمال مندوخیل نے 8صحفات پر مشتمل تحریری حکم مزید پڑھیں

اقوام متحدہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ طالبان خواتین کے امدادی کاموں کے لیے نئے قوانین مرتب کریں گے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے امدادی کاموں کے سربراہ مارٹن گریفتھس نے افغانستان کی خواتین کارکنان پر پابندی میں نرمی کے سلسلے میں کئی طالبان عہدیداروں سے ملاقات کی۔
مارٹن گریفتھس نے ملاقات کے حوالے سے بتایا کہ مجھے متعدد طالبان رہنماؤں نے بتایا ہے کہ وہ لوگ انسانی ہمدردی کے کاموں میں خواتین کو کام کرنے کی آزادی سے متعلق ضوابط پر کام کررہے ہیں، اور انہیں امید ہے کہ یہ جلد ممکن ہوگا۔
اقوام متحدہ کے ایڈ چیف نے یہ بھی بتایا کہ ہم نے طالبان حکمرانوں سے یہ بھی کہا کہ اگر وہ خواتین کارکنان پر پابندی ہٹانے کے حوالے سے کوئی مدد نہیں کرسکتے تو ہمیں اختیار دیا جائے کہ ہم افغان خواتین سے امدادی کام لیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ انہیں امید ہے کہ افغان خواتین کارکنوں کے لیے انسانی امداد کے شعبے دوبارہ کھولے جائیں گے۔