سپریم کورٹ کی بریسٹ کینسر اور امراض قلب سے متعلق ملک بھر میں آگاہی مہم چلانے کی ہدایت

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے بریسٹ کینسر اور امراض قلب سے متعلق ملک بھر میں آگاہی مہم چلانے کی ہدایت کی ہے۔

سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں بریسٹ کینسر اور امراض قلب سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت ہوئی جس دوران عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان کو دونوں امراض سے بچاؤکی آگاہی مہم پرحکومت سے ہدایات لینےکاحکم دیا۔

جسٹس عائشہ ملک نے کہا کہ بلوچستان اور سندھ نے رپورٹ جمع کرادی ہے جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل بولے کہ خیبرپختونخوا اور پنجاب کی رپورٹ نہیں آئی۔

جسٹس عائشہ نے کہا کہ ڈریپ وفاق کا ادارہ ہے اور وفاقی حکومت دونوں امراض سے متعلق آگاہی مہم چلائے۔

اٹارنی جنرل نے مؤقف اپنایا کہ امراض سے متعلق آگاہی مہم محکمہ صحت کی طرف شروع کی جاتی ہے لہٰذا مجھے وفاق سے ہدایات لینے دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں