امریکی ریاست ٹینیسی کے شہر نیشول کے اسکول میں فائرنگ سے 3 کمسن طالبعلموں سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والی کم عمر لڑکی تھی جو جوابی کارروائی میں ماری گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مزید پڑھیں

وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے تین سوالات پوچھے ہیں۔
عمران خان اکثر اپنے بیان میں سلیمان شہباز اور مریم نواز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں اور حال ہی میں جب نیب نے سلیمان شہباز کے خلاف شواہد کی عدم موجودگی پر منی لانڈرنگ کیس بند کرنے کی استدعا کی تو اس پر بھی عمران خان نے وزیراعظم شہباز شریف کے بیٹے کو آڑے ہاتھوں لیا تھا۔
اب سلیمان شہباز نے سوشل میڈیا پر عمران خان کی مولانا طارق جمیل کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی سے تین سوالات پوچھے ہیں۔
سلیمان شہباز کے سوالات
زمان پارک کے گھر کی نئی تعمیر کے لیے فنڈ کس نے دیا؟
اس گھر پر 260 ملین خرچ ہوئے، ذریعہ نامعلوم؟
کیا ای سی پی میں یہ معلومات ظاہر کی گئی ہیں؟
3 simple questions
1) Who funded Zaman Park house new construction?
2) 260 million spent on this house,source unidentified ?
3) is this declared in ECP? pic.twitter.com/B10QxVYQm2
— Suleman Sharif (@SulemanSharif82) January 26, 2023