سید سردار شاہ کا کراچی کے مختلف اسکولز کا اچانک دورہ

وزیر تعلیم سندھسید سردار شاہ نے کراچی کے مختلف علاقوں کے اسکولز کا اچانک دورہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر سید سردار شاہ نے گورنمینٹ بوائز سیکنڈری اسکول قمر الاسلام کیمس پنجاب چورنگی، گورنمینٹ پرائمری اسکول قرتبہ شیریں جناح کالونی اور دیگر اسکولز کا دورہ کیا۔

سید سردار شاہ نے اسکولز میں بچوں بات چیت کر کے ان کے مسائل سنے۔

طالب علموں سے بات چیت کے دوران صوبائی وزیر سید سردار شاہ نے ان سے اساتذہ کے متعلق بھی آگاہی حاصل کی۔

صوبائی وزیر نے طالب علموں کے ساتھ خود ڈیسک پر بیٹھ کر کلاس اٹینڈ کی اور بچوں سے ان کے پسندیدہ مضمون کے متعلق پوچھا اور اس پر سوال و بحث بھی کیا۔

سید سردار شاہ نے ایجوکیشن ورکس کے چیف انجنئیر کو اسکول کی ضروری تعمیرات اور مینٹیننس کے کام کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

اس مقع پر وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاہ نے کہا کہ اسکولز کے اچانک دورے کر کے کارکردگی کے متعلق آگاہی لوں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں