پاکستان ا نجینئرنگ کونسل کے این او سی کے بغیر طلبا کو یونیورسٹی میں داخلہ دینے کا معاملہ سپریم کورٹ نے پرسٹن یونیورسٹی کوہاٹ سے متعلق تحریری حکم جاری کر دیا ۔جسٹس جمال مندوخیل نے 8صحفات پر مشتمل تحریری حکم مزید پڑھیں

سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن اور اقرا یونیورسٹی کے اشتراک سے’’ پاکستان میں تعلیم پر ایک مکالمہ اس کے چیلنجز‘‘مواقع اور اسے آگے بڑھانے کے طریقےکے عنوان سے ایک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس کے بعد ایک پینل ڈسکشن ہوا۔اس مکالمے کے زریعےصنعت کےماہرین، پالیسی سازوں، محققین، اور ماہرین تعلیم کو، بشمول وائس چانسلرز اور فیکلٹی ممبران کو اکٹھا کیا گیا تاکہ پاکستان میں ایجوکیشن 4.0 کو نافذ کرنے کے چیلنجز اور مواقع پر بات چیت کی جا سکے۔ تقریب کے مہمان خصوصی چیف سیکرٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت نے ملک میں موجودہ تعلیمی مسائل پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم اسکول کی سطح پر معیاری تعلیم کی فراہمی کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ “معاشرے میں عدم مساوات خاص طور پر تعلیم کے معاملے میں ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہی ہے۔ ہمیں ایسےسرکاری اسکولوں کے طلباء کو مواقع فراہم کرناچاہئیں جو محنتی، حوصلہ مند اور ہنر مند ہوں، چیئرمین سندھ ایچ ای سی ڈاکٹر طارق رفیع نے استقبالیہ خطاب کیا جبکہ پینل ڈسکشن ہوا جس کے پینلسٹ بانی اور سی ای او کیٹیلسٹ لیبز جہاں آرا، چیئرمین سندھ ایچ ای سی پروفیسر ڈاکٹر طارق رفیع ، اور دیگر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔