ملک کے سب سے بڑے شہر میں آوارہ کتوں کا راج ،شہری انتظامیہ ناکام

کراچی میں رواں سال 26 ہزار سے زائد افراد کتوں کے کاٹنے کے باعث اسپتال لائے گئے۔

ملک کے سب سے بڑے شہر میں آوارہ کتوں کا راج سال بھر ہی رہا جس سے نمٹنے کیلئے شہری انتظامیہ ناکام رہی۔

حکام کے مطابق رواں سال کتوں کے کاٹنے کے باعث 9829 افراد جناح اسپتال لائےگئے جب کہ سول اسپتال میں 7733، انڈس اسپتال میں 9 ہزار افراد کتے کے کاٹنے کے باعث زخمی حالت میں لائےگئے۔