سندھ حکومت کا سیلاب متاثرہ اسکولوں کے حوالے سے بڑا اقدام

سندھ حکومت نے سیلاب کے باعث متاثر ہونے والے 20 ہزار اسکولوں میں ٹینٹ کے ذریعے تعلیم بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بیس ہزار اسکولوں میں 1 لاکھ 80 ہزار ٹینٹ لگا کر تعلیم دی جائے گی جبکہ سیلاب متاثرہ اسکولوں کے ٹینٹ لگانے پر 3 ارب 60 کروڑ روپے خرچ ہونگے۔

واضح رہے کہ اسکولوں کے بحالی پر محکمہ بحالیات نے سمری ارسال کی تھی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے آؤٹ سائیڈ بجٹ سے فنڈز فراہم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں