محکمہ تعلیم سندھ، بیرون ملک بیٹھے افراد کو ملازمتیں دینے کا معاملہ، تحقیقات مکمل

محکمہ تعلیم سندھ میں ملک سے باہر بیٹھے افراد کو ملازمتیں دینے کے تحقیقات مکمل کر لی گئی۔ آئی بی اے ٹیسٹ پاس 2 امیدواروں کی بیرون ملک ہوتے ہوئے بھرتی ہونے کی خبریں میڈیا پر رپورٹ ہوئیں تھیں۔ محکمہ تعلیم سندھ نے پی ایس ٹی کے دو امیدواروں عبدالوحید ملک اور نادر علی رند کی بھرتی مرحلے کی تفصیلات جاری کردیں۔ پی ایس ٹی امیدوار عبدالوحید ملک نے اپنے بھائی کی مشابہت کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کی اور پی ایس ٹی کا آفر لیٹر حاصل کیا۔ (تصویر – 1)دادو سے تعلق رکھنے والے عبدالوحید ملک کی دھوکا دہی کی نشاندہی ہونے پر جوائیننگ روک دی گئی۔ تعلقہ جوہی دادو سے تعلق رکھنے والے نادر علی رند نے اپنا آفر لیٹر 16 مئی کو خود وصول کیا۔ نادر علی نے 16 مئی 2022 کو ہونے والی پولیس ویریفکیشن اور سول ہسپتال دادو سے کی جانے والی میڈیکل رپورٹ جمع کروائی۔ پاسپورٹ امیگریشن اسٹیمپ سے مطابق نادر علی 29 جنوری 2022 کو پاکستان پہنچے۔ جوائیننگ کے مراحل پورے کرنے کے بعد، نادر علی رند کے پاسپورٹ کے مطابق 23 جون 2022 کو وہ ملک سے باہر چلے گئے۔جون جولائی کے دوران اسکول کی تعطیلات رہیں۔ بھرتی مرحلے میں دھوکا دہی پر عبدالوحید جبکہ جوائیننگ نہ کرنے پر نادر علی کی بھرتی روک دی کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں