کویت نے ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں کام کرنے والے غیر ملکی اساتذہ کو نوکری سے برخاست کر کے مقامی اساتذہ کو بھرتی کر لیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کی خبروں کے مطابق کویتی وزارت تربیت نے ایک ہزار مزید پڑھیں

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں بارش کے بعد کی صورت حال اور متاثرہ لوگوں کی تکلیف کا احساس ہے۔
ہفتہ کے صبح قائد آباد پر ملیر ندی کا معائنہ کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ آب پاشی کو ہدایت کی کہ پہاڑوں سے اگر کوئی ریلا آئے تو انتظامیہ آگاہ کریں۔ اس موقع پر حکام نے بریفنگ میں بتایا کہ ملیر ندی پر پانی کا بہاؤ ٹھیک چل رہا ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے سلمان شاہ نے وزیراعلیٰ سندھ کو بارشوں کی صورتحال پر بریف کیا۔
دورے کے موقع پر وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ بارش کے بعد برساتی نالوں پرکراسنگ کے لیے مشکلات ہیں۔ برجز کا جائزہ لیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں لوگوں کی تکلیف کا احساس ہے۔ بارش کے نقصانات اور لوگوں کے مسائل دیکھ کر ان کے حل پر کام کریں گے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ میں خود انتظامیہ کے ساتھ نکلا ہوں، متاثرہ علاقوں کے دورے پر جائزہ لیں گے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ 3 روز میں کراچی سے لے کر کشمور تک بارش ہوئی ہے اور لوگ تکلیف میں آئے ہیں۔ اس سے پہلے ایسی بارشیں 2020ء میں ہوئی تھیں۔ ہماری پوری کوشش ہے کہ لوگوں کے مسائل حل کریں۔ حکومت، وزرا اور انتظامیہ گراؤنڈ پر موجود ہیں۔
بعد ازاں وزیر اعلیٰ سندھ نے صوبے میں بارش سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے دوران گھارو پہنچنے جہاں انہوں نے انتظامیہ کو متاثرین کے مسائل فوری حل کرنے کی ہدایت کی۔ ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سیلاب متاثرین سے ملیں گے اور ان کے مسائل سن کر موقع پر احکامات دیں گے۔