وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ترقی کیلئے تعلیم کے جدید ذرائع کا استعمال ناگزیر ہے، جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے اپنی آنے والی نسلوں کو تعلیم کی فراہمی ہمارا مقصد حیات ہونا چاہئے، ہنرمندی کی تعلیم کو فروغ مزید پڑھیں

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر حماد اظہر نے چیف الیکشن کمشنر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں حماد اظہر نے کہا کہ قانون اورآئین کے مطابق استعفے سب کے منظور ہوتے ہیں یاکسی کےبھی نہیں۔
انہوں نے چیف الیکشن کمشنر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سکندرسلطان راجا نے الیکشن کمیشن کو ایون فیلڈکی لونڈی بناچھوڑا ہے۔
قانون اور آئین کے مطابق استعفے یا سب کے منظور ہوتے ہیں یہ کسی کے نہیں۔ سکندر سلطان راجہ نے الیکشن کمیشن کے ادارے کو ایون فیلڈ کی لونڈی بنا چھوڑا۔ اب دیکھتے ہیں عدلیہ آئین کا تحفظ کرتی ہے یا نہیں۔
— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) January 17, 2023
انہوں نے مزید کہا کہ اب دیکھتے ہیں عدلیہ آئین کا تحفظ کرتی ہے یا نہیں۔
واضح رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے تحریک انصاف کے 34 ارکان اور شیخ رشید کے استعفے منظور کرلیے۔
اس حوالے سے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے تصدیق کی کہ انہوں نے تحریک انصاف کے 34 ارکان اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے استعفے منظور کرلیے ہیں۔