شرجیل میمن نے غربت کو اسٹریٹ کرائمز کی وجہ قرار دے دیا

کراچی: سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے غربت کو اسٹریٹ کرائمز کی وجہ قرار دیا ہے۔

جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ سندھ پولیس ایکشن میں ہے اور اسٹریٹ کرائم کے ملزمان کو گرفتار کیاجارہاہے۔

انہوں نے کہا کہ قانون میں پولیس کی گواہی کی گنجائش نہیں ہوتی، سندھ حکومت نے وٹنس پروٹیکشن بل متعارف کرایا جس کےتحت گواہ کو تحفظ دیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں