پاکستان ا نجینئرنگ کونسل کے این او سی کے بغیر طلبا کو یونیورسٹی میں داخلہ دینے کا معاملہ سپریم کورٹ نے پرسٹن یونیورسٹی کوہاٹ سے متعلق تحریری حکم جاری کر دیا ۔جسٹس جمال مندوخیل نے 8صحفات پر مشتمل تحریری حکم مزید پڑھیں

کرکٹر عمران نذیر نے انکشاف کیا ہے کہ سابق کپتان شاہد آفریدی نے مالی طور پر ان کی مدد کی تھی۔
حال ہی میں میگا اسٹار لیگ میں عمران نذیر نے شاہد آفریدی کی جانب سے کی جانے والی مدد کا تذکرہ کیا جس کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
عمران نذیر نے کہا کہ ‘شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے ساتھ میری بہت سی دعائیں ہیں کیونکہ میری جب انجری ہوئی تھی تو اس کا آخری آپریشن بہت مہنگا ہونا تھا اور وہ شاہد آفریدی نے کروایا تھا’۔
Shahid Afridi was seen crying after Imran Nazir Thanked him for his help during crisis! 🥺❤️
Imran Nazir was financially unstable and Shahid Afridi through his foundation SAF helped him get best treatment! ❤️
Golden Heart LALA! ❤️🤩@SAfridiOfficial ♥️🙌 pic.twitter.com/uD6NFxaBRh
— MUZAMIL 10 (@Muzamiil10) December 18, 2022
ویڈیو میں قومی کرکٹر نے شاہد آفریدی کا شکریہ بھی ادا کیا جس پر تقریب کی میزبانی کرتے اداکار عدنان صدیقی نے کہا کہ ‘اس میں شاہد آفریدی کا کمال ضرور ہے لیکن اس سے بڑھ کر ان کے والدین کا کمال ہے جنہوں نے ان کو ایسی تربیت دی’۔
عدنان صدیقی نے کہا ‘شاہد اکثر کہتے ہیں کہ زندگی کی ایک اننگز تو کھیل لی اب ایک نہ ختم ہونے والی اننگز ہے جو کہ انسانیت کی خدمت ہے، چاہے وہ اسپتال بنانا ہو یا کسی کھلاڑی کی مدد ہو’۔
عمران نذیر کی جانب سے مالی مدد کے انکشاف پر عدنان صدیقی نے شاہد آفریدی کی تعریف کی جس پر سابق کپتان آبدیدہ ہوگئے۔
واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل عمران نذیر نے تصدیق کی تھی کہ انہیں مرکری (زہر) پلادی گئی تھی جس سے ان کے جسم کے تقریباً تمام جوڑ ناکارہ ہوگئے تھے۔