بارشوں میں شدید کمی، ملک بھر میں ہیٹ ویو مارچ میں ہی آنے کا خدشہ

محکمہ موسمیات نے ملک میں رواں سال پہلی ہیٹ ویو مارچ میں ہی آنے کا خدشہ ظاہر کردیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے رواں سال مارچ ، اپریل اور مئی میں ہیٹ ویو (گرمی کی لہر) آنے کی پیش گوئی کی ہے۔

ملک کے اکثر علاقوں میں دن اور رات کے اوقات میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں سال خیبرپختونخوا کے شمالی علاقوں اور گلگت بلتستان کے بیشتر علاقوں میں معمول سے کم بارشیں ہوں گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر حصوں میں بارشیں معمول کے مطابق ہوں گی۔ مارچ کے علاوہ اپریل اور مئی بھی ہیٹ ویو کے امکانات ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں