پاکستان ا نجینئرنگ کونسل کے این او سی کے بغیر طلبا کو یونیورسٹی میں داخلہ دینے کا معاملہ سپریم کورٹ نے پرسٹن یونیورسٹی کوہاٹ سے متعلق تحریری حکم جاری کر دیا ۔جسٹس جمال مندوخیل نے 8صحفات پر مشتمل تحریری حکم مزید پڑھیں

ریاض : سعودی عرب کے مشرقی صوبے کے شہر الاحسا کے ایک اسکول میں خوفناک واقعہ پیش آیا ہے، جس میں طالب علم اسکول میں ہی محصور ہوگیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق الاحسا کے محکمہ تعلیم نے اسکول میں طالب علم کو بھول جانے پر تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔
سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک مقامی شہری نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی، ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ ایک طالب علم کو اسکول میں بھول کر دروازے کو بند کردیا گیا ہے۔
🔴#عاجل🔴
🟨 #تعليم_الاحساء
✴️ تشكيل لجنة للتحقيق فيما تم تداوله بشأن مقطع فيديو ؛ لتواجد طالب داخل المدرسة خارج أوقات الدوام بإحدى مدارس مدينة الهفوف، وسيتم اتخاذ الاجراءات النظامة. pic.twitter.com/s13G4gcxEo— محمد الغزواني (@Mohmad32966979) April 4, 2023
ٹوئٹر پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں شہری نے کہا ہے کہ اسکول سے زور زور سے چیخنے کی آواز آرہی تھی۔
جب قریب گیا تو دیکھا ایک بچہ کھڑی سے جھانک رہا ہے اور مدد کے لیے پکار رہا ہے۔ شہری نے کہا کہ طالب علم کو اسکول میں بھول کر دروازہ بند کردیا گیا ہے۔
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد وزارت تعلیم نے محکمہ تعلیم الاحسا کو تفتیشی کمیٹی قائم کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
محکمے نے کہا ہے کہ فوری طور پر تمام متعلقہ فریقوں سے پوچھ گچھ شروع کردی ہے اور نتائج سامنے آنے پر عوام الناس کو آگاہ کردیا جائے گا۔