رحیم یار خان : بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کے وظیفے میں کمی پر خواجہ سراؤں کا انوکھا احتجاج

رحیم یار خان میں بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کے وظیفے میں کمی پر خواجہ سراؤں کی جانب سے انوکھا احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔

وظیفے میں کمی پر رحیم یار خان میں خواجہ سراؤں نے مرغا بن کر احتجاج ریکارڈ کرایا۔

خواجہ سراؤں کا کہنا ہے کہ حکومت نے ہمارے وظیفے کی رقم 12 ہزار سے کم کرکے 7ہزار کر دی، 150 سے زائد رجسٹرڈ خواجہ سراؤں میں صرف 15کو وظیفے کے لیے اہل کیا گیا۔

خواجہ سرا مظاہرین کا کہنا تھا کہ 7ہزار روپے کی رقم اونٹ کے منہ میں زیرے کے برابر ہے، چیئرمین بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام شازیہ مری سے اپیل ہے کہ تمام خواجہ سراؤں کو رجسٹر کر کے پوری رقم ادا کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں