پی ٹی آئی اندرونی انتشار کا شکار ہو کر اپنے انجام کے نزدیک ہے: امتیاز شیخ کا دعویٰ

کراچی: وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی اندرونی انتشار کا شکار ہو کر اپنے انجام کے نزدیک ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امتیاز شیخ کا کہنا تھا وقت گزرنے کے ساتھ عمران خان کا جھوٹ، سازشی بیانیہ اور کرپشن بے نقاب ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقررہ وقت پر عام انتخابات ہونے پر پی ٹی آئی کو اپنی شکست صاف نظر آ رہی ہے، پنجاب اور کے پی اسمبلیاں توڑنے کا بیانیہ بھی لانگ مارچ اور دھرنے کی طرح ٹھس ہو چکا ہے۔

وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی اندرونی انتشار کا شکار ہو کر اپنے انجام کے نزدیک ہے۔

امتیاز شیخ کا کہنا تھا وزیر اعلیٰ پنجاب کبھی بھی اسمبلی تحلیل کرنے کا فیصلہ نہیں کریں گے، آئین و قانون کے تحت اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ فواد چوہدری اور دیگر افراد پی ٹی آئی کی ڈوبتی کشتی بچانے کی کوشش کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں