المیہ یہ ہے کہ پاکستان نے ریاستی سطح پر دہشت گردی کی واضح تعریف نہیں کی لیکن گزشتہ بائیس سال میں بہت سارے لوگوں کو دہشت گرد قرار دے کر مارا گیا، غائب کرایا گیا یا پھر ان کے خلاف مزید پڑھیں

وزیراعلیٰ پنجاب و مسلم لیگ (ق) کے رہنما پرویز الٰہی نے محسن نقوی کو نگران وزیر اعلیٰ پنجاب مقرر کرنے کی مخالفت کردی۔
اپنے بیان میں پرویز الٰہی کا کہنا تھاکہ الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کے خلاف ہم سپریم کورٹ جارہے ہیں۔
حارث سٹیل کیس میں 35 لاکھ روپے کی پلی بارگین کرنے والے شخص سے کیسے انصاف کی توقع کی جا سکتی ہے.میرا قریب ترین رشتے دار کیسے نگران وزیراعلیٰ بن سکتا ہے.الیکشن کمیشن کا متنازعہ فیصلہ ہر اصول اور ضابطے کے خلاف ہے. الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کے خلاف ہم سپریم کورٹ جا رہے ہیں.
— Ch Parvez Elahi (@ChParvezElahi) January 22, 2023
انہوں نے کہا کہ 35 لاکھ روپے کی پلی بارگین کرنے والے سے انصاف کی توقع کیسےکی جاسکتی ہے؟ میرا قریب ترین رشتے دار کیسے نگران وزیراعلیٰ بن سکتاہے، الیکشن کمیشن کا متنازع فیصلہ ہر اصول اور ضابطے کے خلاف ہے۔
خیال رہے کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت اجلاس میں محسن نقوی کو نگران وزیراعلیٰ پنجاب مقرر کیا گیا ہے۔
تحریک انصاف نے محسن نقوی کی تقرری مسترد کردی ہے اور اسے سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔