پاکستان کا افغانستان سے خواتین کی اعلیٰ تعلیم معطل کرنے کے فیصلے پر نظرثانی کا مطالبہ

اسلام آباد: پاکستان نے افغانستان سے خواتین کی اعلیٰ تعلیم معطل کرنے کے فیصلے پر نظرثانی کا مطالبہ کردیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ افغانستان میں خواتین کی اعلیٰ تعلیم کی معطلی سے مایوسی ہوئی، اس معاملے پر پاکستان کا مؤقف مستقل اور واضح ہے۔

ترجمان نے کہا کہ اسلامی تعلیمات کے مطابق ہر مرد و عورت کو تعلیم کا حق حاصل ہے لہٰذا افغان حکام اپنے فیصلے پرنظرثانی کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں