شمالی وزیرستان: شدت پسندوں نے لڑکیوں کے دو اسکول تباہ کردیے

شمالی وزیرستان: میرعلی میں شدت پسندوں نےگرلز مڈل اسکولوں کو بارود سے تباہ کردیا۔

ڈی پی او میر علی سلیم ریاض کے مطابق شدت پسندوں نے رات گئے 2 گرلز مڈل اسکولوں کو بارود سے تباہ کیا۔

ڈی پی او کے مطابق دھماکے میں گورنمنٹ گرلز مڈل اسکول حسوخیل کو نقصان پہنچا۔

ڈی پی او نے بتایا کہ گرلز اسکولوں کو بارود سے تباہ کرنے کے واقعات میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

تفصیلات کے مطابق شدت پسندوں نے میر علی بازار کے ساتھ ملحقہ گورنمنٹ گرلز مڈل سکول ڈاکٹر نورجنت گل مرحوم کوٹ اور میرعلی بازار سے دو کلو میٹر دور جنوب کی جانب دریائے ٹوچی کے قریب واقع گورنمنٹ گرلز مڈل سکول خسوخیل کو بارودی مواد سے اڑایا۔

دونوں اسکولوں کی بلڈنگز کو جزوی نقصان پہنچا ہے، ڈی پی او کے مطابق دونوں فعال اسکول ہیں جن میں سیکڑوں بچیاں تعلیم حاصل کرتی ہیں۔