لانگ مارچ کا نیا شیڈول جاری، اسلام آباد پہنچنے میں مزید تاخیر

گوجرانوالہ: پی ٹی آئی نے لانگ مارچ کا نیا شیڈول جاری کردیا جس کے مطابق لانگ مارچ کی اسلام آباد آمد میں مزید تاخیر ہوگی۔

لانگ مارچ آج گوجرانولہ سے روانہ ہوگا اور کل گکھڑ کے مقام پر پہنچے گا۔ جمعرات کو وزیرآباد اور گجرات پہنچے گا۔ لانگ مارچ جمعہ کو لالہ موسیٰ اور ہفتہ کو کھاریاں پہنچے گا۔ نئے شیڈول کے مطابق مارچ اتوار کو جہلم پہنچے گا۔

اس سے قبل جاری کردہ شیڈول کے مطابق مارچ کو جمعے کو اسلام آباد پہنچنا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں