نئی فوجی قیادت سے امید ہے وہ اپنے آپ کو نیوٹرل رکھے گی:عمران خان

لاہور : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ نئی فوجی قیادت سے امید ہے وہ اپنے آپ کو نیوٹرل رکھے گی۔

صحافیوں و کالم نگاروں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ جنرل باجوہ نے میرے ساتھ ہی نہیں ملک کے ساتھ سنگین مذاق کیا۔

عمران خان نے مزید کہا کہ ان لوگوں کو این آر او ٹو دیاگیا، نئی فوجی قیادت سے امید ہے وہ اپنے آپ کو نیوٹرل رکھےگی۔