کویت نے ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں کام کرنے والے غیر ملکی اساتذہ کو نوکری سے برخاست کر کے مقامی اساتذہ کو بھرتی کر لیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کی خبروں کے مطابق کویتی وزارت تربیت نے ایک ہزار مزید پڑھیں

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرحمزہ شہباز کی جانب سے دیے گئے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے ناموں پر مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا ردعمل آگیا۔
گزشتہ روز حمزہ شہباز نے نگران وزیراعلیٰ کیلئے دو نام گورنر کو بھجوائے،ن لیگ کی جانب سے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے وزیر اعظم شہباز شریف کے مشیر احد چیمہ اور محسن نقوی کے نام بھجوائےگئے۔
دوسری جانب تحریک انصاف اور ق لیگ اتحاد نے ناصر کھوسہ، احمد نواز سکھیرا اور محمد نصیر خان کے نام نگران وزیراعلیٰ کے لیے تجویز کیے تھے۔ ناصر کھوسہ نے نگران وزیراعلیٰ بننے سے معذرت کرلی تھی۔
تاہم حمزہ شہباز کی جانب سےدیے گئے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے ناموں پر لندن میں سابق وزیراعظم نواز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حمزہ شہباز نے نگران وزیر اعلیٰ کیلئے جو نام دیے وہ بہت اچھےہیں۔