پاکستان ا نجینئرنگ کونسل کے این او سی کے بغیر طلبا کو یونیورسٹی میں داخلہ دینے کا معاملہ سپریم کورٹ نے پرسٹن یونیورسٹی کوہاٹ سے متعلق تحریری حکم جاری کر دیا ۔جسٹس جمال مندوخیل نے 8صحفات پر مشتمل تحریری حکم مزید پڑھیں

لاہور: احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں حمزہ شہباز کی حاضری معافی کی درخواست قبول کرلی۔
لاہور کی احتساب عدالت میں وزیراعظم شہبازشریف اور حمزہ شہبازپر منی لانڈرنگ کے کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے لیگی رہنما حمزہ شہباز کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔
وزیراعظم شہباز شریف کے متبادل وکیل انوار حسین ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے جب کہ شہبازشریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز بھی عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔
دورانِ سماعت عدالت نے سوال کیا کہ کیا ابھی سلیمان شہباز کی عبوری ضمانت چل رہی ہے؟ ٹرائل میں سلیمان شہباز کی حاضری ضروری نہیں ان کا الگ ریفرنس فائل ہوگا۔
بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 27 جنوری تک ملتوی کردی۔
واضح ر ہےکہ نیب کے منی لانڈرنگ ریفرنس میں شہبازشریف اور حمزہ شہباز سمیت 16 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔
احتساب عدالت نے وزیر اعظم شہباز شریف کو حاضری سے مستقل استثنا دے رکھا ہے۔