کراچی کا میئر جماعت اسلامی کا ہوگا :حافظ نعیم الرحمان

لاہور: امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ کراچی کا میئر جماعت اسلامی کا ہوگا اور ہم مثبت تبدیلی کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔

لاہورمیں اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کراچی منی پاکستان ہے اور وہاں لوگوں نے جماعت اسلامی کو مینڈیٹ دیا ہے، حکومت ہمارے ٹیکس کے پیسوں سے چلتی ہے، قرضوں اور سود کی ادائیگی حکمران نہیں کرتے، قوم کو اپنے حق کے لیے کھڑا ہونا پڑے گا۔