وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ترقی کیلئے تعلیم کے جدید ذرائع کا استعمال ناگزیر ہے، جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے اپنی آنے والی نسلوں کو تعلیم کی فراہمی ہمارا مقصد حیات ہونا چاہئے، ہنرمندی کی تعلیم کو فروغ مزید پڑھیں

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان کی طرح روس کی قومی سلامتی کے نائب سربراہ کو خواب آنے لگے۔
منظور وسان کی طرح روس کی قومی سلامتی کونسل کے نائب سربراہ دیمتری میدودیف نے بھی کچھ پیشگوئیاں کردیں۔
روس کی قومی سلامتی کونسل کے نائب سربراہ دیمتری میدودیف نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ سال نو پر ہر شخص مفروضے پیش کرتا ہے،کیوں نہ میں بھی ان میں شامل ہوجاؤں۔
دیمتری میدودیف کی جانب سے 10 پیشگوئیاں کی گئیں ہیں۔
On the New Year’s Eve, everybody’s into making predictions
Many come up with futuristic hypotheses, as if competing to single out the wildest, and even the most absurd ones.
Here’s our humble contribution.
What can happen in 2023:
— Dmitry Medvedev (@MedvedevRussiaE) December 26, 2022
روس کی قومی سلامتی کونسل کے نائب سربراہ کا کہنا ہے کہ اگلے برس پیٹرول کی قیمتیں 150 ڈالر فی بیرل تک بڑھ جائیں گی اور گیس کی قیمت 5 ہزارڈالر فی ایک ہزار کیوبک میٹر ہو جائے گی۔
دیمتری میدودیف کے مطابق برطانیہ ایک بار پھر یورپی یونین کا حصہ بن جائےگا اور شمالی آئرلینڈ آزادی حاصل کر کے آئرلینڈ کا حصہ بن جائے گا۔
اس کے علاوہ یوکرین کے مغربی علاقوں پر پولینڈ،ہنگری قابض ہو جائیں گے جبکہ جرمنی پر دائیں بازو کے انتہا پسند حکمرانی حاصل کر لیں گے۔
دیمتری میدودیف نے پیش گوئی کی کہ جرمنی اور فرانس کی جنگ ہوگی،یورپ تقسیم ہو جائے گا۔
اس کے علاوہ روس کی قومی سلامتی کونسل کے نائب سربراہ نے امریکا میں خانہ جنگی کی پیشگوئی بھی کردی۔
ان کے مطابق امریکی ریاستیں کیلیفورنیا اور ٹیکساس آزاد ممالک بن جائیں گی جبکہ ایلون مسک امریکا کے صدر بننے میں کامیاب ہو جائیں گے اور یورو اور ڈالر کو عالمی سطح پر مسترد کر دیا جائے گا۔