لیسکو : بجلی چوری اور اووربلنگ کی روک تھام کے لئے سمارٹ میٹرز لگانے کا فیصلہ

لیسکو میں بجلی چوری اور اووربلنگ کی روک تھام کے لئے سمارٹ میٹرز لگانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز نے آٹھ ارب روپے کے منصوبے کی منظوری دیدی۔

دستاویزات کے مطابق سمارٹ میٹرز کی تنصیب سے کمپنی کو پانچ سال میں چار ارب اٹھاسی کروڑ روپے منافع ہو گا۔سمارٹ میٹرز کی تنصیب سے نہ صرف بجلی چوری کی روک تھام ہو گی بلکہ ٹیکنیکل لائن لاسز کو کنٹرول کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

لیسکو کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے بزنس پلان کی روشنی میں سمارٹ میٹرز کی منظوری دیدی ہے جس کے مطابق کمپنی منصوبے پر آٹھ ارب روپے کے اخراجات برداشت کرے گی۔ دستاویزات کے مطابق اربوں روپے کی لاگت سے نصب سمارٹ میٹرز بیس سال تک کارآمد ہوں گے۔ سمارٹ میٹرز کی ریڈنگ میں ردوبدل اور ٹمپرنگ کے امکانات انتہائی کم ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں