قانون کی تعلیم حاصل کرنے والے طلبا کو وکلا کا لباس پہننے سے روک دیا گیا

سندھ بارکونسل نے قانون کی تعلیم حاصل کرنے والے طلباءو طالبات کے لئے عدالتوں میں آنے کے لئے ڈریس لازمی قراردیدیا‘ کالے کوٹ اور ٹائی کے استعمال پر پابندی عائد کردی ۔

قائم مقام سیکریٹری سندھ بارکونسل رستم بھٹو کے دستخط سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن میں کہاگیاہے کہ عدالتوں میں دیکھاگیاہے کہ قانون کی تعلیم حاصل کرنے والے طلباءوطالبات وکلا کا ڈریس استعمال کرکے عدالتوں میں ان کی نشستوں پر براجمان ہوکر خود کو وکلا ظاہر کرتے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں