پاکستان ا نجینئرنگ کونسل کے این او سی کے بغیر طلبا کو یونیورسٹی میں داخلہ دینے کا معاملہ سپریم کورٹ نے پرسٹن یونیورسٹی کوہاٹ سے متعلق تحریری حکم جاری کر دیا ۔جسٹس جمال مندوخیل نے 8صحفات پر مشتمل تحریری حکم مزید پڑھیں

خیبرپختونخوا کی سب سے بڑی یونیورسٹی جامعہ پشاور مالی بحران کے باعث ملازمین کی تنخواہیں اور پنشن کی ادائیگی سے قاصر ہے۔
ذرائع کے مطابق سنگین مالی بحران نے خیبرپختون خوا کی بیشتر جامعات کو جکڑ رکھا ہے، سرکاری یونیورسٹیاں ملازمین کی تنخواہیں اور پنشن کی ادائیگی نہیں کر پارہی ہیں ان میں کے پی کے کی سب سےبڑی یونیورسٹی جامعہ پشاور بھی شامل ہے۔
یونیورسٹی ذرائع کے مطابق ایچ ای سی کی جانب سے بجٹ پرکٹ لگنے سے یونیورسٹی کو مالی مشکلات درپیش ہیں، فنڈز کی کمی کے باعث جاری منصوبوں کو بھی روک دیاگیا ہے۔
ایڈیشنل خزانچی مظہراللہ نے میڈیا کو بتایا کہ یونیورسٹی کو350ملین روپےخسارےکاسامناہے، یونیورسٹی انتظامیہ کو تنخواہوں اورپنشن کیلئےماہانہ 30کروڑدرکارہیں اب ملازمین کی تنخواہیں طلبہ کی فیسیں جمع کرنےسےمشروط ہے۔
واضح رہے کہ پشاور یونیورسٹی میں 15 ہزار سے زائد طلبہ زیر تعلیم ہیں اور یہاں ملازمین کی تعداد تقریبا دو ہزار ہے۔