کے پی کے پولیس کادہشتگردوں سے نبرد آزما ہونے کے لیےجدید ترین نائٹ ویژن اسلحے کا مطالبہ

خیبر پختونخوا پولیس نے دہشتگردوں سے نبرد آزما ہونے کے لیے صوبائی حکومت سے جدید ترین نائٹ ویژن کیمرے مانگ لیے۔

ایڈیشل آئی جی پولیس کے پی محمد علی بابا خیل کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ رواں سال دہشتگردی کے خلاف 2715 آپریشنز کیے گئے، ملاکنڈ ڈویژن میں کارروائیوں کے مثبت نتائج سامنے آئے۔

محمد علی بابا خیل کا کہنا تھا افغانستان سے بھتہ خوری کی کالز اور وزیرستان میں خودکش حملے بڑے چیلنجز ہیں، پولیس کے خلاف کارروائیوں میں جرائم پیشہ افراد کے منظم گروپس بھی شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کا مقابلہ کرنے کے لیے صوبائی حکومت سے نائٹ ویژن اسلحے کے لیے درخواست کی ہے۔

اے آئی جی کے پی کا کہنا تھا رواں سال 15 ہزار 600 پولیس اہلکاروں کو مختلف کیسز میں سزائیں ملیں، 600کے قریب پولیس اہلکاروں کو نوکریوں سے بھی نکال دیا گیا۔

یاد رہے کہ چند روز قبل سی ٹی ڈی اسلام آباد کی جانب سے صوبائی حکومت کو لکھا گیا خط بھی سامنے آیا تھا جس میں صوبائی حکومت سے وسائل اور تربیت کے لیے تجربہ کار افسران فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں