خرم دستگیر نےجھمپیر میں ونڈ انرجی پاورپلانٹ کا افتتاح کردیا

جھمپیر میں ونڈ انرجی پاورپلانٹ کا افتتاح کردیا گیا۔

وفاقی وزیر برائے توانائی خرم دستگیر نے جھمپیرمیں ہوا سے بجلی پیدا کرنے والے 2 پاورپلانٹس کا افتتاح کیا۔

گل احمد ونڈ ملز اور میٹرو ونڈ ملز پاورپلانٹس سے مجموعی طورپر 110میگا واٹ بجلی پیدا ہوگی۔ ونڈ انرجی کے ایک پلانٹ سے 50 اوردوسرے پلانٹ سے60 میگا واٹ بجلی پیدا ہوگی۔ یہ بجلی جھمپیرگرڈ اسٹیشن کے ذریعے نیشنل گرڈ میں شامل کی جائے گی۔

تقریب سے خطاب میں خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ ونڈز سے بجلی بنانے میں لاگت کم آرہی ہے، جلد بجلی کی قیمتیں کم ہوں گی۔